اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دی، اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 27 ستمبر بروز جمعرات کو کرے گا۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی 62 ایف ون کے تحت نااہلی پر وکلاء کے
دلائل بھی سنے جائیں گے۔ یاد رہے کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے میں غلط بیانی پر سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کو 62 ایف ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے ان کی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت مقرر کر دی ہے جو تحریک انصاف کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔