ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک کی پاکستانی ریالٹی شو ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ کے ساتھ اشتراک ،ہر لیڈر کو 20 ہزار ڈالرز تک ملیں گے،تفصیلات جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیس بک نے پاکستانی ریالٹی شو پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستانی کاروباری افراد نئے ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے آئیڈیاز پیش کرسکیں گے۔ اس اشتراک کے تحت پاکستان کے متاثرکن کمیونٹی گروپ لیڈرز ٹی وی پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا ‘کے حالیہ سیزن کا حصہ بنیں گے۔

پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ میں کراچی اسکول گائیڈ کی بینش عمیر، کراچی شیفس ایٹ ہوم (کے سی ایچ) کی صبا محسن شیخ، مرہم کی اسما عمر، اسپیشل نیڈز پاکستان کی رابعہ عزیز رضوی، سول سسٹرز پاکستان کی کنول احمد اور شی اوپس کی نادیہ پٹیل حصہ لیں گی۔ پروگرام کی چھ قسطیں ہیں اور ہر قسط میں ایک کمیونٹی لیڈر کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ ملک گیر سطح پر لوگوں کی معلومات کے لئے اپنے منصوبے اور ویژن کی تفصیلات پیش کرے۔ ہر کمیونٹی لیڈر اپنے ویژن کو عملی شکل دینے کے لئے 20 ہزار ڈالرز تک کی گرانٹ وصول کرے گا۔ اے پی اے سی کی ڈائریکٹر آف کمیونٹی افیئرز کلیئر دیوی نے کہا، “ہم ان بہترین واقعات سے حیران کن طور پر متاثر ہوئے ہیں کہ کس طرح سے لوگ اکھٹے ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ان میں کاروبار کرنے والی خواتین اور اسکول ٹیچرز سے لیکر خصوصی ضرورت کی متلاشی فیملیز شامل ہیں۔اسی وجہ سے ہم پاکستانی کمیونٹی کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور آئیڈیا کروڑوں کا پروگرام کے ساتھ اشتراک کے اعلان پر خوش ہیں۔”انہوں نے کہا، “ہر ماہ ایک ارب سے زائد افراد فیس بک کے گروپس استعمال کرتے ہیں۔ یہ گروپس لوگوں کو محفوظ، ایک دوسرے کے لئے معاون کمیونٹیز بنانے میں مدد کرتے ہیں اور موجودہ کمیونٹیز کو مستحکم بناتے ہیں۔ کمیونٹی لیڈرز اپنے جذبے اور اخلاص کی بدولت اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کمیونٹی کو باشعور اور مستحکم بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اپنے کمیونٹی لیڈرز کو ان کاموں میں تعاون فراہم کریں جہاں انہیں ضرورت پڑے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی میں مثبت اور نتیجہ خیز اثر ات پیدا کریں۔ ” ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ پروگرام میں شامل دو کمیونٹی لیڈرز شی اوپس (Sheops) کی نادیہ پٹیل گنجپی اور سول سسٹرزپاکستان (Soul Sisters Pakistan) کی کنول احمد کو پہلی گلوبل فیس بک کمیونٹی لیڈرشپ پروگرام میں فیلوشپس بھی دی گئی ہیں۔ دنیا بھر سے 116 افراد کو کمیونٹی لیڈرز کے طور پر اس پروگرام کے مختلف شعبوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نادیہ پٹیل گنجپی اور کنول احمد کو فیس بک کی طرف سے تربیت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایک سال کے دوران وہ مینلو پارک میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز میں وقت گزاریں گی اور فیس بک کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے اپنی کمیونٹی کے لئے اقدامات میں بہتری لائیں گی۔فیس بک نے حال ہی میں پاکستان میں کمیونٹی لیڈر سرکلز کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک عالمی پروگرام ہے جو کمیونٹی لیڈرز کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ مل کر بہترین طریقے سامنے لائیں، ٹریننگز اور ورکشاپس میں حصہ لیں، ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں اور جاری عمل کے دوران ذاتی طور پر ملاقات کریں ۔پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ کا نیا سیزن نیو ٹی وی پر 9 ستمبر 2018 بروز اتوار بوقت 7 بجے شروع ہوگا۔ پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ میں شرکت کرنے والے کمیونٹی لیڈرز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…