لاہور(نیوز ڈیسک)واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی( واسا) نے زیر زمین پانی بچانے کیلئے شہر میں قائم سروس اسٹیشنز کے کنکشنزمنقطع کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ، ابتدائی طور پر 100سروس اسٹیشنز مالکان کوسات روز کی مہلت دیتے ہوئے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق واسا کی جانب سے زیر زمین سطح کم ہونے کے بعد پانی بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی تناظر
میں سروس اسٹیشنز کے پانی کے کنکشنکز منقطع کرنے کا مجوزہ فیصلے پر عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے سروس اسٹیشنز مالکان کو نوٹسزجاری کر دئیے گئے ہیں۔ جس میں سات روز کی مہلت دیتے ہوئے متبادل انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ اس کے بعد دیگر تمام سروس اسٹیشنز کے کنکشنز بھی منقطع کر دئیے جائیں گے۔ واسا نے آئندہ کسی بھی سروس اسٹیشنز کو پانی کا کنکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔