پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یہ مضمون لازمی پڑھایا جائے،حکومت سندھ نے اہم حکم جاری کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے سندھی زبان کو صوبے کے تمام نجی اسکولوں میں لازمی مضمون قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا حکم جاری کردیا۔ سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نجی اسکولوں میں بھی سندھی زبان پڑھانے کیلئے اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔سندھ کے سرکاری اسکولوں میں نہم جماعت تک سندھی لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے ۔تاہم اب تمام نجی اسکولوں کو بھی سندھ زبان کو باقاعدہ مضمون کی حیثیت سے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت کے مطابق نجی اسکولوں کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ وہ نئے مضمون کی تعلیم کے لیے تربیت یافتہ سندھی اساتذہ بھرتی کریں۔حکمنامے کے مطابق نجی اسکولوں کو سندھی زبان لازمی پڑھانے کی شرط پر ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جب کہ او لیول کے اسکولوں کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنے اسکولوں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھائیں۔سندھی زبان کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم سندھ کے نجی اسکولوں کا دورہ کرے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…