کیوں نہ اس کا گھر بکوا دوں، پیسہ یہ کھائیں اور خرچہ سرکار کیوں کرے؟ چیف جسٹس نے جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کا سارا خرچہ زرداری کے کس قریبی آدمی سے وصول کرنے کا اعلان کردیا

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکائونٹس کیس اور منی لانڈرنگ سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں پہلی رپورٹ جمع کروا دی، مزید 33اکائونٹس، 334افراد، 210کمپنیاں ملوث، سرکاری ٹھیکیدار بھی اکائونٹس میں رقوم جمع کرواتے رہے، عدالت نے لانچوں کے ذریعے پیسوں کی بیرون ملک منتقلی کی بھی تحقیقات کا حکم دیدیا، جے آئی ٹی کا خرچہ

اومنی گروپ پر ڈالیں گے، پیسہ کوئی کھائے اور خرچہ سرکار کیوں کرے؟ انور مجید کے اکائونٹس منجمد ہیں توکیوں نہ ان کا گھر بکوا دیں، معلو م ہونا چاہیے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں کتنا پیسہ ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جے آئی ٹی نے اس موقع پر اپنی پہلی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نےعدالت کو بتایا کہ مزید 33 مشکوک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کی چھان بین جاری ہے، اب تک کی تحقیقات میں 334 افراد کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے، یہ تمام ملزمان جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنر کرتے رہے، ان اکاؤنٹس کے ساتھ 210 کمپنیوں کے روابط رہے اور رقم جمع کروانے والوں میں ٹھیکیدار بھی شامل ہیں، سرکاری ٹھیکیداروں کے نام بھی جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ بنا دیئے ہیں۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ابھی لانچز (کشتیوں) کا معلوم نہیں ہوا؟، لانچ کے زریعے رقم منتقلی کا بھی پتہ کریں، اکاؤنٹس کا مقصد یہی ہے حرام کے پیسے کوجائز بنایا جائے۔ جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے کہا کہ ابھی لانچ تک نہیں پہنچے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک اہم کردار

عارف خان بھی ہے۔سربراہ جے آئی ٹی احسان صادق نے کہا کہ عارف خان بیرون ملک ہے، جو ملزمان باہر ہیں انہیں واپس لانے اور ریڈ وارنٹ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نیب، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بنک سے ریکارڈ لے رہے ہیں۔چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کے اخراجات کے بارے میں کہا کہ جے آئی ٹی کا خرچہ اومنی گروپ پر ڈالیں گے، پیسہ کوئی کھائے اور خرچہ سرکار کیوں کرے؟۔

اس پر اومنی گروپ کے وکیل شاہد حامد نے اعتراض کیا کہ گروپ کے تمام اکاونٹس منجمد ہیں۔ تو چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ انور مجید کا گھر بکوادیں، معلوم ہونا چاہیے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں کتنا پیسہ ہے۔سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کو اومنی گروپ کے اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ نہ دیں۔عدالت نے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…