اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے تین روز کا استثنیٰ دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی در خواست پیش کی گئی ،عدالت نےاستثنیٰ کی در خواست جزوی طور پر منظور کر لی۔احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت جج محمد ارشد ملک کیس کی
سماعت کر رہے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کی وفات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوگیا ہے ، نوازشریف بڑے صدمے میںہیں ،انہیں سنبھلنے کیلئے وقت درکار ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 5 روز کا استثنیٰ دیا جائے۔احتساب عدالت نے پانچ روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 3 دن کا استثنیٰ دیدیا۔