پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت نے دسویں بار افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں تین مہینے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ڈیڈ لائن رواں سال کے دسمبر تک کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف پشاور سمیت ملک بھر میں 14لاکھ سے زائد افغان تاجروں پر صوبائی اوروفاقی ٹیکس عائد کرنے کی سفارشات کی گئی ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ اگر ان کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جانی ہے توان پرٹیکس
عائد کیا جائے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن رواں مہینے کے تیس تاریخ کو مکمل ہو رہی ہے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 6دن رہ گئے ہیں ملک بھر میں رہائش پذیر 27لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں تین مہینے کی توسیع وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائیگی افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے تحت اب تک 40ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں