اسلام آباد (آن لائن) اوگرا ترجمان نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مبینہ اضافہ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں ۔ اوگرا ترجمان نے کہا کہ بعض غیر ذمہ دارانہ عناصر ذاتی مفادات اور پیشہ وارانہ بدیانتی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بارے افواہیں پھیلا رہے ہیں قانون کے مطابق اوگرا ہر ماہ کے آخر میں عالمی
مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ لے کر قیمتوں میں اضافہ یا کمی کی سمری حکومت کو ارسال کرتی ہے یہ سمری 30 ستمبر کو مارکیٹ کے ماحول کے مطابق تیار ہوگی ابھی تک اس سمری کو فائنل ہی نہیں کیا گیا اور مہینہ کے اختتام پر ایک ہفتہ باقی ہے اوگرا ترجمان نے کہا کہ عوام بے پر کی اڑانے والے افراد پر کان نہ دھریں۔