بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید موسلا دار بارشوں کی پشین گوئی ، برساتی نالوں میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے 23اور24ستمبر کو دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں شدید موسلا دار بارشوں کی پشین گوئی کے بعد فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور نے دریائے چناب اور ضلع سیالکوٹ میں بہنے والی برساتی نالوں میں درمیانے / اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے ۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو کی زیر صدرار ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جنر منور حسین، اے سی سیالکوٹ سعید احمد منج، اے سی سمبڑیال عزوبہ عظیم، ایکسین پی ایچ ای ڈی جاوید پرواز،کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے ماجد خان، سی ای او ایجوکیشن، ضلع کونسل ، مونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں، ایکسین ایری گیشن اور ڈی ایچ اوز کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے ممکنہ سیلاب سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اپنی تمام تر تیاریاں مکمل رکھنے اور ہمہ وقت تیار ہنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی فلڈ کنٹرول روم کو فعال کردیا گیا ہے افسران اتوار کوبھی دفاتر میں موجودرہیں اور آئندہ 2روز میں ہرگز ضلع سے باہر نہ جائیں ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ اور حفاظتی بندھوں اور پشتوں کی نگرانی کریں اور تمام محکموں کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں ۔ ڈی سی نے ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن/کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ اربن علاقوں میں سیوریج اور نالہ جات کی ڈی سلٹنگ کیلئے اقدامات کریں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ڈسپوزل اسٹیشن اور ڈی واٹرنگ سیٹس کو چالو حالت میں رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…