اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں بیروزگار نوجوانوں کی شرح9.1فیصد تک پہنچ گئی ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوجوان مردوں اور خواتین کی شرح برابر ہے جبکہ70فیصد نوجوان پڑھے لکھے ہیں،ملک کی آبادی64فیصد30سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ29فیصد کی عمر15سال سے 29سال کے درمیان ہے، ملک کی33فیصد نوجوان آبادی شادی شدہ ہے، رپورٹ کے مطابق ملک میں 39فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہیں،دو فیصد مرد و خواتین کو روزگار کی تلاش ہے جبکہ59فیصد نوجوان
بے روزگار روزگار کی تلاشی ہی نہیں کرتے کیونکہ انہیں یقین ہے ان کی کوشش رائیگان جائیگی، 15سے29سال کے عمر کی آبادی میں مجموعی لیبر فورس41.6فیصد ہے، 40لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف اداروں میں کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے بیروزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا، جس سے ماہرین کا کہنا ہے حکومت کو بیروزگاری کے خاتمے اور مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے، ورنہ آئندہ چند سالوں میں حالات کنٹرول سے باہر ہونگے۔