لوئر دیر(آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما اتوار کو خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،
انھوں نے کہا پیپلز پارٹی حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، لیکن وہ خبردار رہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پیپلز پارٹی پر اپوزیشن کو توڑنے کا الزام غلط ہے، ہم اپنی پالیسی کے مطابق اپوزیشن کریں گے، پی پی جلا گھیرا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کر نے کا پورا موقع ملنا چا ہیے، اچھے کاموں کی تعریف کی جائے گی اور عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت کے ابتدائی 100 دن اس کی سمت کا تعین کرتے ہیں، ہم حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے۔انھوں نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو باعثِ تشویش قرار دیا، خیال رہے کہ حکومت نے ملک کو چلانے کے لیے درکار اخراجات کے حصول کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اضافے کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈالا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، پی پی کے سینئر رہنما اتوار کو خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے