جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ نون اورپیپلزپارٹی کے پھر رابطے،نوازشریف نے آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ نون نے حکومت کو ٹف دینے کافیصلہ کرلیاہے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مددمانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار کو متحدہ اپوزیشن کے لئے مسلم لیگ نون نے پیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا

اور مسلم لیگ نون کاوفد پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری سے ملاقات کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پرپہنچا۔وفد میں سینیٹرچودھری تنویر، طارق فضل چودھری اورانجم عقیل شامل تھے۔ نون لیگ کے ذرائع کے مطابق وفد نے نیئرحسین بخاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہی موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکتاہے لہٰذا متحدہ اپوزیشن کے لئے پیپلزپارٹی نو ن لیگ کاساتھ دے ۔ذرائع کے مطابق نون لیگی وفد نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے تحت ہی پارلیمنٹ کے اندر اور باہرموثرانداز میں آوازبلند کی جاسکتی ہے اس موقع پر مسلم لیگ نون نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخاب میں مشترکہ امیدوارلانے کی بھی درخواست کی ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ جس پارٹی کا امیدواررنراپ ہے وہی امیدوارہو۔صوبہ وارامیدوار کی فہرستیں بنائی جائیں نیئرحسین بخاری نے کہاکہ مسلم لیگ نون کاموقف پارٹی قیادت تک پہنچاؤنگا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی جواب دیاجاسکتاہے۔نیئرحسین بخاری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی مضبوطی اورتسلسل کے لئے کردار تاریخی ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی مدبرانہ کردار اداکررہی ہے نیئربخاری نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوارکھڑے کرنے سے متعلق جلدآگاہ کرونگا ۔ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف آج پیر کواسلام آباد پہنچ رہے ہیں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مزید رابطے بڑھیں گے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کو بھی آپ سے ملاقات کی تفصیل دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…