اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک گروپ مسلط ہوگیا ہے جو اپنی مرضی کے لوگوں کو آگے لا رہا ہے۔ عمران خان کو بہت زیادہ ادراک نہیں ہے، عمران خان میں کام کرنے کی خواہش موجود ہے مگر سلیقہ موجود نہیں ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ عمران خان کی تیاری نہیں ہے اور آس پاس ایسے لوگ ہیں جو خوشامد کرتے ہیں اور ان کو راس آ جاتے ہیں، معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ
عمران خان کو سول سروس کو آزادی دینی چاہیے اور ان کی پوری مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے اور سزا و جزا بھی دینی چاہیے، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان پہلے سیکھیں گے کیونکہ تحریک انصاف میں غیر یقینی کا ماحول ہے، ٹی وی پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگڑے ہوئے معاشرے کو بڑی عرق ریزی کے ساتھ درست کرنا ہوگا۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار نکل جائے تو فواد چوہدری پہلے آدمی ہوں گے جو ان کو چھوڑ جائیں گے۔