اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بھارت سے مذاکرات کی بہت زیادہ خواہش ہماری طرف سے کمزوری کو ظاہر کرتی ہے ٗدونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے خلاف نہیں ہیں ٗمذاکرات میں اپنے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری میں ہماری طرف سے اس طرح کی کوشش جلد بازی کی عکاسی کرتا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے خلاف نہیں ہیں لیکن مذاکرات میں اپنے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے۔خواجہ آصف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا اندازہ کیے بغیر کہ امریکا اور بھارت نے حالیہ طور پر پاکستان کے خلاف ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، انہوں نے اپنے خط میں دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کرنے کی پیش کش کی۔