پولیس نے شراب کے نشے میں دھت پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گاڑی سے بھی شراب برآمد ،ملزمان جیل منتقل

23  ستمبر‬‮  2018

تربیلا غازی(این این آئی) غازی پولیس نے شراب کے نشے میں دھت پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل غازی کے صدر کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ گاڑی سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے پی پی پی کے تحصیل صدر اور اُسکے ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ غازی پولیس نے ملزمان کا عدالت سے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ریمانڈ پورا ہونے پربڑے گھر بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ غازی نعمان جاوید نے دوران گشت رات کو ہملٹ خالو چوک میں پی پی پی تحصیل غازی کے صدر چنگیز خان ولد افتخار علی خان ساکن ماڈل ویلج عیسی کی گاڑی نمبر IDF -9878 میں جا رہا تھا کو روک کر تلاشی لی تو اُس کی گاڑی سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے ساتھی محمد آصف ساکن موہٹ ہملٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے خلاف غازی پولیس نے زیر دفعہ 3/4, 8/11 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ غازی کے ایس ایچ او نعمان جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار افراد شراب کے نشے میں دھت غل غپاڑہ کر رہے تھے۔ جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اُس میں سے دس لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر گرفتار پی پی پی تحصیل غازی کے صدر و اُس کے ساتھی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ریمانڈ پورا ہونے پر غازی پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔ جس پر ایم او ڈی سول جج فیملی کورٹ صائمہ رزاق نے ملزمان کو سینٹر جیل ہری پور بھیج دیا ہے۔  غازی پولیس نے شراب کے نشے میں دھت پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل غازی کے صدر کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ گاڑی سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے پی پی پی کے تحصیل صدر اور اُسکے ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ غازی پولیس نے ملزمان کا عدالت سے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ریمانڈ پورا ہونے پربڑے گھر بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…