منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حملہ ہوا تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی، پی ٹی آئی حکومت نے مودی سرکار کو پیغام بھجوادیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا کرارا جواب دے دیا۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی‘شائد بھارت یہ جانتا نہیں پاکستان میں ایک نسل تیار ہے جو جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاع کیلئے حاضر ہے۔

ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں اور برابری کے تعلقات چاہتے ہیں‘پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اور یہ قائم رہے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بھارت یہ بات یاد رکھے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پھر بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں اور برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اور یہ قائم رہے گا۔شائد بھارت یہ جانتا نہیں ہے کہ پاکستان میں ایک نسل تیار ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاع کے لیے حاضر ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اب پرانا پاکستان نہیں اور یہاں ایک مقبول حکومت ہے کہ جو دشمن کو جواب دینا چاہتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان کی طاقت سے پریشانی ہے اور پاکستان ایک نئے بلاک میں شامل ہونے جارہا ہے۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ایک ایسے کونے میں موجود ہے جہاں اسے چھیڑا گیا تو دنیا میں بھونچال ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…