لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے الیکشن 2018ء میں ناکام رہنے والے پارٹی کے رہنماؤں کو سرکاری محکمہ جات میں کھپانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو منا کر پارٹی کے دھارے میں
شامل کرنا ہے، ذرائع کے مطابق فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز کو وائس چیئرمین واسا، آجاسم شریف کو وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور مہر واجد کو وائس چیئرمین پی ایچ اے کی خالی سیٹوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا، واضح رہے کہ سرکاری محکموں میں ان سیاسی پوسٹوں پرسابقہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی شخصیات تعینات تھیں۔