لاہور(آئی این پی) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنی تمام مصروفیات واٹس ایپ گروپوں تک محدود کر لیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب واٹس ایپ پر حکومت چلانے لگے، پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک مرتبہ بھی باقاعدہ پریس کانفرنس نہیں کی،وزیراعلی پنجاب اپنی تمام مصروفیات سابق وزیراعلی شہباز شریف کے تعینات کردہ ملازموں کے ذریعے صرف واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کراتے ہیں جس کے باعث مختلف حلقے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا
رہے ہیں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے میڈیا کا سامنا نہ کرنے پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان پر بہت تنقید کی جارہی ہے،وزیر ا علی پنجاب عثمان بزدار کو پارٹی قیادت نے میڈیا کا سامنا کرنے سے منع کر رکھا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وزیراعلی عثمان بزدار کی مصروفیات سے لاعلم ہیں اور کسی بھی دورے پر وہ وزیر اعلی کے ساتھ نظر نہیں آتے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات کے متنازعہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی انہیں ساتھ رکھنے سے اجتناب کرتے ہیں۔