منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سرگودھا میں لرزہ خیز واقعہ، سنگدل باپ نے روٹھی بیوی سے انتقام لینے کیلئے اپنے ہی کمسن بچے کے ساتھ ایسا افسوسناک کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

سرگودھا(آئی این پی)سنگدل باپ نے روٹھی بیوی سے انتقام لینے کیلئے اپنے کمسن بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور اس کی نعش راجباۃ رحیم پورہ میں پھینک دی ، تفصیلات ہلال پور کی رہائشی فرزانہ کوثر کی چند سال قبل شادی اپنے ہی گاوں کے صدیق عرف رفیق کے ساتھ ہوئی جس سے ان کا اڑھائی سال کا ایک بچہ عمران حسن ہے ۔دو ماہ قبل فرزانہ اور صدیق کے مابین گھریلو ناچاقی پیدا ہو گئی جس پر صدیق نے اپنی بیوی کو بچہ چھین کر گھر سے نکال دیا، اس دوران صدیق نے بیوی سے انتقام لینے کیلئے

اپنے اڑھائی سالہ لخت جگر عمران حسن کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور اسکی نعش راجباہ رحیم پور میں پھینک دی قتل کی اس لرزہ خیز واردات کا علم اس وقت ہوا جب فرزانہ کوثر نے اپنے نابالغ بچے کی بازیابی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست دی جس پر عدالت نے پولیس کو بچے کو بازیابی کا حکم دیا تو پولیس کی حراست کے دوران ملزم صدیق نے اپنے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کیخلاف بچے کے قتل کا مقدمہ پولیس نے اسکی بیوی کے بیان پر درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…