پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محمد نواز شریف اور مریم نواز فی الحال ایسا کوئی کام نہیں کررہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تردید جاری کردی

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف فی الحال کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں میں پارٹی قائد سے ملاقاتوں کے حوالے سے آنے والی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں اور نہ ہی ضمنی الیکشن کے بارے میں کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلانے والوں کو چاہئے کہ

وہ بیگم کلثوم کے غم میں سوگوار شریف خاندان کی پرائیویسی اور مشرقی اقدار کااحترام کریں۔ انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف ، مریم نواز ، اور شریف خاندان کے افراد کلثوم نواز کی نا گہانی موت پہ سوگوار ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اِس صورتحال کا احترام کیا جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر واضح کیاجاتا ہے کہ ملاقاتوں اور بیانات کے بارے میں پارٹی ترجمان میڈیا کو آگاہ رکھیں گیں لہذا اس ضمن میں قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…