کراچی (آئی این پی )بھارت نے انٹرنیشنل ہیر یٹیج کوزین سمٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات سے بھاگ جانیوالے بھارت کا سیاست کے بعد ثقافتی میدان میں بھی پاکستان سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ، ورلڈ ہیر یٹیج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کو حصہ لینے سے محروم کر دیا،
انٹرنیشنل ہیر یٹیج مقابلوں کے سلسلے کا فوڈ فیسٹول بھارت میں 12 سے 14 اکتوبرکو ہونا ہے ۔بھارت نے پاکستان کا دعوت نامہ منسوخ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی حالات کے باعث وہ شدیددباؤکا شکار ہیں اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے جبکہ پاکستانی وفد میں ایس ایم شفیق، شاہد محمود، ثمینہ احمد ، فلک گوہروغیر ہ شامل تھے ۔اس بارے میں پاکستانی وفد کے گروپ لیڈر ایس ایم شفیق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ6رکنی وفد کے ہمراہ فوڈ فیسٹیول میں شرکت کے لئے بھارت جا رہے تھے لیکن بھارت نے ویزے دینے سے انکار کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت کو فوڈ فیسٹول مقابلوں میں شکست دینے جا رہے تھے لیکن اب وہ فیسٹول میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی شیفس نے پیر س میں صدر ورلڈ شیفس کو تحریری شکایا ت کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے ۔ بھارت نے انٹرنیشنل ہیر یٹیج کوزین سمٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات سے بھاگ جانیوالے بھارت کا سیاست کے بعد ثقافتی میدان میں بھی پاکستان سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ، ورلڈ ہیر یٹیج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کو حصہ لینے سے محروم کر دیا، انٹرنیشنل ہیر یٹیج مقابلوں کے سلسلے کا فوڈ فیسٹول بھارت میں 12 سے 14 اکتوبرکو ہونا ہے ۔