منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو گھروں میں ای چالان موصول ہونگے،نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا آغاز،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ای چلاننگ کا آغازکر دیا ،کل ( پیر)سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا جبکہ جرمانے کی رقم جمع کروانے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے تحت ٹریفک مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا نظام دن رات کام کر رہا ہے۔گاڑی کے مالک کے علاوہ اگر کوئی اور گاڑی چلا رہا ہو گا تو چالان گاڑی کے مالک کے پتہ پر ہی ارسال کیا جائے گا ۔گاڑی کو فروخت کرنے کی صورت میں دستاویزات کی تبدیلی کے وقت جرمانوں کی ادائیگی ضروری ہو گی ۔اسی طرح دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کے لئے بھی نظام لایا گیا ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سے500جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ غیر مجاز نمبر پلیٹ تیار کرنا اور اس کا استعمال کرنا جرم ہے ، جھوٹ اور دھوکہ دہی سے ڈاک کو وصول نہ کرنا قانونی اور اخلاقی جرم سمجھا جائے گا ۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر کل ( پیر) سے تمام موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی بھی لازمی ہو گی ۔

چوبیس ستمبر سے بغیر ہیلمٹ کوئی بھی موٹر سائیکل سوار مال روڈ پر نہیں آسکے گا ۔مال روڈ سے ملحقہ تمام شہراؤں پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائیں جائیں گے ۔مال روڈ پر 32مقامات پر بیریئر لگا کر چیکنگ کی جائے گی ،عدالتی حکم کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر مال روڈ اور پھر ایک ہفتہ بعد تمام ماڈل روٹس پر ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کو ماڈل روٹس

پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی ایس پی کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔استنبول چوک ، جی پی او چوک اور ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کراسنگ نہیں ہو سکے گی ،گورنر ہاؤس اور فیصل چوک پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار گزر نہیں سکیں گے ۔حج ٹرمینل سے پی ایم جی چوک تک کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نہیں گزرے گا ۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…