پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا ’’نیا پاکستان‘‘ دنیا بھر میں مذاق بن گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 30 دن میں کون سے ’’کارنامے‘‘ انجام دیے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ، افسوسناک انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے معروف اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی ایک تقریب میں افغان مہاجرین جو پاکستان میں پیدا ہوئے انہیں پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کیا لیکن دوسرے ہی دن شدید ردعمل کی وجہ سے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

برطانوی اخبار نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اپنے تیس دن کی کارکردگی کو فیصلوں کی تبدیلی، پنیر پر پابندی اور چندہ جمع کرنے سے عبارت قرار دیا۔ برطانوی اخبار  گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کفایت شعاری کی مہم شروع ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچا صرف 50 روپے ہے۔ رپورٹ میں نئے پاکستان کو مذاق بناتے ہوئے کہا گیا کہ معیشت کی بہتری پر غورو خوض کیا گیا تو بات پنیر کی درآمد پر پابندی پر آ کر رکی، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کئی معاملات کا اعلان کیا لیکن بعد میں ان اعلانات کو واپس لینے کا فیصلہ سنایا، اس رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے لیے گئے بھاری قرضوں کے بوجھ سے بچنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھاری ٹیکس عائد کیے ہیں، رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کوششوں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔   برطانیہ کے معروف اخبار  گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی ایک تقریب میں افغان مہاجرین جو پاکستان میں پیدا ہوئے انہیں پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کیا لیکن دوسرے ہی دن شدید ردعمل کی وجہ سے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…