ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

غریب افراد کو 50 لاکھ سستے ترین گھروں کی آسان اقساط پر فراہمی، تحریک انصاف نے اپنا وعدہ مختصر ترین وقت میں نبھانے کی ٹھان لی، تفصیلات جاری

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ160 ڈیسک)وفاقی حکومت کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے 50 ملین گھر جلد تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 50 ملین گھر بے گھر افراد کو آسان اقساط پر دیے جائیں گے۔ یہ پچاس ملین گھر ملک کے مختلف شہروں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کے لیے 50 ملین گھر تعمیر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وفاقی حکومت کے اس منصوبے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی تاجر شخصیت انیل مسرت وزیراعظم عمران خان کی مدد کر رہے ہیں۔50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جانب اہم قدم، برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری انیل مسرت نے اپنا پلان وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انیل مسرت نے کہا کہ میں نے مکانات کی تعمیر کے حوالے سے پورا پلان وزیر اعظم160 کے سامنے رکھاہے۔ عمران خان اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 50لاکھ گھر بنانے کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس میں ایڈوائزر کا کردار ادا کروں گا اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں لوں گا۔ اس عمل سے پاکستان میں رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر چند لوگوں کی جو اجارہ دار ی ہے وہ ختم ہوجائیگی۔گھروں کی تعمیر سے 60لاکھ نوکریاں بھی پیدا کی جائیں گی۔یاد رہے کہ انیل مسر ت برطانیہ کے ایک بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون ہیں۔ان کی بیٹی کی شادی میں عمران خان بھی تشریف لے گئے تھے160۔انہوں نے برطانیہ میں1992میں پراپرٹی کاروبار شر وع کیا اور چھوٹے چھوٹے گھر بنانا شروع کئے اور اس کے بعد یہ کمرشل کاروبار میں چلے گئے160 تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں گھروں کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔برطانوی بزنس مین انیل مسرت کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی کابینہ میں کوئی عہدہ حاصل نہیں کر رہے لیکن وہ پانچ ملین مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مفت مشاورت دیتے رہیں گے۔

انیل مسرت کے عمران خان سے2004 سے تعلقات ہیں۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انیل مسرت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نئی حکومت میں کوئی رسمی کردار نہیں ہے اور نہ ہی وہ پاکستان میں بزنس کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں، انیل مسرت نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے یورپ اور برطانیہ میں منافع کمانے والے کاروبار موجود ہیں، انیل مسرت نے کہا کہ میری دلچسپی کی واحد وجہ میرا پاکستانی ہونا اور میری وطن کو کچھ دینے کی خواہش ہے،

انیل مسرت نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ وہ عمران خان کی طرف سے ہاؤسنگ پر بنائی گئی ٹاسک فورس کو مشاورت کی فراہمی پر کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی ایسی تعمیر ہو، جس میں تمام سہولیات شامل ہو اور کچی آبادیوں کو مستقل کرنا حکومت کی اولین ترجیح اور تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی تعمیر سے نہ صرف بے گھر افراد کو چھت ملے گی بلکہ معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئی گی، لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور ہاسنگ کا شعبے بھی ترقی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…