جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کالا باغ ڈیم مختلف چیز ہے ،کوئی آرٹیکل 6 لگاتا ہے تو لگالے ہم اب کیا کرینگے؟اسفند یار ولی نے چیف جسٹس کو انتباہ کردیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہم ڈیموں کے مخالف نہیں لیکن کالا باغ ڈیم مختلف چیز ہے ،کوئی آرٹیکل 6 لگاتا ہے تو لگالے ہم نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنی ہے ، عمران خان الیکٹڈ وزیر اعظم نہیں انہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم سمجھتا ہوں ، جو زبان رکھتے ہیں انہیں اسمبلی نہیں آنے دیا گیا اور جو بے زبان تھے انہیں اسمبلی لے آئے ،سب مشترکہ دعا کریں کہ سول ملٹری تناؤ ختم ہو اور صرف انتقال اقتدار نہیں بلکہ انتقال اختیار بھی ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت او ر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے کے وقت ملک سے باہر تھا اس لئے شریک نہ ہو سکا ۔ ملک میں چند ہی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے آمریت کے خلاف لڑائی لڑی اور اس جدوجہد میں بینظیر بھٹو اور بیگم کلثوم نواز کا ایک مقام ہے ۔ اس وقت جب بڑے بڑے نام جھک گئے بیگم کلثوم نواز نے مشرف کا مقابلہ کیا اور ڈٹ کر کھڑی رہیں ۔ صرف مجھے ہی نہیں پورے پاکستان کو ان کے کردار پرفخر ہے ۔ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت پر آرٹیکل 6کے اطلاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک بات بالکل واضح کر دوں کہ ڈیم مختلف مختلف چیز ہے اور کالا باغ مختلف ہے ۔ ہم ڈیموں کے مخالف نہیں لیکن کوئی کالا باغ ڈیم کے معاملے پر آرٹیکل 6لگاتا ہے تو لگا لے ہم نے اس کی مخالفت کرنی ہے ۔ انہوں نے سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کے سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ کرے یہ ختم ہو جائے اور سب مشترکہ دعا کریں کہ یہاں صرف انتقال اقتدار نہ ہو بلکہ انتقال اختیار بھی ہو ۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اختیارات نہ ہونے کے سوال پر کہا اس بارے ان سے پوچھیں ،اگر ان کے پاس اختیارات نہیں تھے

وہ صرف نام کیلئے وزیر اعظم کیوں بنے ۔ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی یہ عہدہ نہ لیتا ۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے ملٹری سے تعلقات بارے سوال کے جواب میں کہاکہ یہ آپ عمران خان سے پوچھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن شائستگی اپنی جگہ ہے ۔ جب سے کپتان سیاست میں آئے ہیں سیاست سے شائستگی ختم ہو گئی ہے ، سیاست میں ذاتیات پراتر آناٹھیک بات نہیں ، اگر آپ نے مجھ سے عزت لینی ہے تو مجھے عزت دینی بھی ہو گی ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ

جو لوگ مشرقی سرحد پار کر کے آئے ان کو آپ نے شہریت بھی دی اور حکمرانی کا حق بھی دیا لیکن وہ لوگ جن کے باپ داد نے قربانیاں دیں امریکہ کی جنگ کی خوارک بنے ان کی تیسری نسل کیوں شناخت سے محروم ہے ،افغانیوں کو شہریت دینا ہمارا مطالبہ تھا۔ مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ جو بچہ وہاں پیدا ہو اسے شناخت نہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوریت کیلئے مسلم لیگ (ن)اور نواز شریف کا ہونا ضروری ہے ،اگر میاں صاحب کا سیاست میں کردار نہ ہوا تو پاکستان کی بدقسمتی ہو گی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…