اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

قبضہ مافیا کی شامت آگئی،وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی ایل ڈی اے سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ تیار کر لی ۔

دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے عملے نے قبضہ گروپوں‘ لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کے لئے زیر قبضہ جائیدادوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، آپریشن کے لئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے اور مختلف علاقوں میں کارروائی کے لئے مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے مختلف رہائشی سکیموں میں سرکاری اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لئے ایل ڈی افسران پر مشتمل پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ہر سکیم کے متعلقہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹیم کے کنونیئر ہوں گے جبکہ دیگرا رکان میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ‘ڈائریکٹرواسا ‘ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایل ڈی اے ‘ڈی ایس پی پولیس ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ٹیپا شامل ہوں گے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہماسٹر پلان میں دئیے گئے لینڈ یوز کے خلاف زمین کے استعمال پر کارروائی کی جائے۔ ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگا‘قبضہ گروپوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلا رو رعایت کارروائی ہوگی۔اجلا س میں ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر خرم رضا اور وقار اے شیخ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز عبد الشکور رانا، چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس ‘ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نعمان خان، خواجہ توقیرحسن ، شہباز الحق گھرکی ‘ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ معظم رشید، عبد الستار خان، ڈائریکٹر لا ء سید عامر شاہ ‘ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ اور اظہر علی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…