جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں آخر خراب کیوں ہو رہی ہیں؟حقیقت کھل کرسامنے آگئی،آپ بھی احتیاط کریں ورنہ۔۔۔سنسنی خیز انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھرمیں غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف ہواہے،محمودکوٹ ڈپومیں ہزاروں ٹن غیر معیاری تیل کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ،پی ایس او نے تیل سپلائی کرنے والی کمپنی سے آئل مارکیٹنگ کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈیزل سستا توہوا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ ڈیزل کی کوالٹی ٹھیک نہیں ہے۔لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ محمودکوٹ ڈپومیں آنے والا ڈیزل غیرمعیاری ہے،پی ایس او نے بھی غیرمعیاری ڈیزل کی سپلائی کا اعتراف کیا اورساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ وائٹ پائپ لائن کے ذریعے سپلائی ہونے والا تیل معیاری نہیں تھا اور اس ڈیزل کا فلیش پوائنٹ بھی کم تھا۔معاملے پرتحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے،جس میں پی ایس او،وزارت پیٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں جو اگلے ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی۔دوسری طرف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے محمودکوٹ ڈپوسے غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کافی مقدارمیں غیر معیاری تیل ملک میں سپلائی ہوچکا ہے۔میر یوسف شہوانی کے مطابق لیبارٹری رپورٹ آنے پر محمود کوٹ ڈپو سے تیل کی سپلائی بند بھی رہی، انہوں نے ذمہ داروں کی نشاندہی کیلیے اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ہے۔ادھرترجمان پی ایس او نے بتایاکہ ڈیزل کے غیرمعیاری ہونے کی جانچ پڑتال کرنے کی ذمہ دار متعلقہ کمپنی ہے،ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت وہ آئل مارکیٹنگ کمپنی کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…