منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں30سیکنڈ کے اندر چوری کی انوکھی واردات،چور نقدی،زیورات کے بجائے ایسی چیز چرا کر لے گئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں 30 سیکنڈ کے اندر چوری کی انوکھی واردات ہوئی، موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اْڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی جہاں موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اْڑے، مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ پودوں کی مارکیٹ میں قیمت 50 ہزار روپے ہے، چوری کا واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں پیش آیا۔

میڈیا نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان موٹر سائیکل پر بنگلے کے باہر پہنچے، ایک چور اتر کر بنگلے کے باہر نرسری میں جارہا ہے، ملزم نے گملے میں لگے پودے کو جڑ سے نکالا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں طوطے ودیگر نایاب پرندوں کی چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، گلبرگ کے علاقے میں چور نے گھر کی دیوار پھلانگی تھی اور مہنگا طوطا لے اْڑے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…