جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایندھن نہ ہونے پرقومی ائیرلائن جام، پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہم بند کردی ہے جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کا نقصان مسافروں کو ہورہا ہے جو پروازیں منسوخ ہونے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔پی آئی اے پر فیول کی مد میں 303 ارب روپے کے واجبات ہیں جس کے باعث پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔

ایندھن کی قلت کے باعث پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکار اور منسوخ کردی گئی ہیں۔ متعدد مسافر کراچی اور اسلام آباد سے اپنی منزل پر نہ جاسکے۔پی ائی اے کی کراچی سے لاہور پرواز پی کے 316، پی کے 368، کراچی سے بہاولپور پی کے 588، کراچی سے عراق پی کے 219 اور کراچی تا اسلام آباد پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہیں۔صورتحال کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر سامان کے ساتھ رات گزارنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی پی ائی اے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…