ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

نادرا سے افغان اور بنگلہ دیشی شہریوں کا ڈیٹا غائب ہونے کا انکشاف، وزیراعظم کے بیان کے بعد انتہائی تشویشناک صورتحال پیداہوگئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نادرا سے افغان اور بنگلہ دیش کے شہریوں کا ڈیٹا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیراعظم کے بیان کے بعد کرپٹ نادرا افسران کیخلاف جاری انکوائریوں کو بھی روک دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نائن الیون کے بعد بڑی تعداد میں افغان مہاجرین ہجرت کرکے پاکستان آگئے سابق حکومتوں کے ادوار میں افغان مہاجرین کو مہاجرین کیمپ میں منتقل کرنے کی موثر حکمت عملی تیار نہیں کی گئی

جس کی وجہ سے افغان مہاجرین پورے پاکستان میں پھیل گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال خاص طورپر تعلیمی اداروں میں چند افغان گروہ سرگرم ہوگئے ذرائع کے مطابق ان چند شرپسند افغان شہریوں کو مختلف سرکاری اداروں کے افسران بطور سہولت کار خدمات پیش کرتے رہے ان اداروں میں نادرا کے افسران سرپرست نکلے جن کیخلاف بعد ازاں انکوائریاں شروع کردی گئیں کئی نادرا افسران کو گن پوائنٹ پر افغانیوں کی رجسٹریشن کروانے کی دھمکیاں ملتی رہیں اسلام آباد میں ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا کی بیٹی کے اغواء جیسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے چوہدری نثار علی خان کے حکم پر بعد ازاں نادرا افسر کی بیٹی کو فوری بازیاب کروایا گیا دستاویزات کے مطابق نادرا کے پاس جن افغان شہریوں کا ریکارڈ غائب کیا گیا ان میں اکثریت جرائم پیشہ افراد کی ہیں چھ لاکھ اٹھاسی ہزار ایک سو اکیاون شہریوں کو سابق حکومتوں کی جانب سے شناختی کارڈ کا اجراء کیا گیا جبکہ آٹھ لاکھ 75ہزار 5سو 30 افغان شہریوں کی درخواستیں التواء کا شکار ہیں افغان شہریوں میں چار لاکھ 45 ہزار ایک سو اکتیس کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں اسی طرح نو لاکھ چالیس ہزار آٹھ سو چون افغان شہری پاکستان کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں جن میں اکثر افغان شہریوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بڑے محل تعمیر کررکھے ہیں اکثریت افغانیوں کی وسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ان چند خاندانوں کے افراد تیزی سے سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے جرائم کی جانب راغب ہوگئیں

جن کیخلاف تحقیقات جاری ہیں پانچ فیصد افغان شہری صوبہ سندھ ، گیارہ فیصد پنجاب ،23فیصد بلوچستان ،58فیصد کے پی کے ، ایک فیصد فاٹا دو فیصد اسلام آباد تین فیصد آزاد کشمیر جبکہ ریکارڈ کے مطابق نادرن ایریا میں کوئی افغان شہری رہائش پذیر نہیں ہے ذرائع کے مطابق آپریشن رد الفساد کے بعد کئی افغان شہریوں نے نادرن ایریا کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار لاکھ سولہ ہزار چار سو 72 افغان شہری اپنی مدد آپ کے تحت ذای اور کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں

جبکہ تین لاکھ اکیاسی ہزار تین سو 66مہاجرین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں اسی طرح پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 9سو بائیس بلوچستان 2لاکھ 67ہزار چھ سو 16، سندھ میں 63ہزار 151، اسلام آباد 33 ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں کیمپوں کے باہر 3ہزار آٹھ سو 76افغان شہری رہائش پذیر ہیں دستاویزات کے مطابق 13لاکھ 86ہزار نو سو 85افغان شہری پاکستان میں رہائش پذیر ہیں واضح رہے کہ نادرا کے افسران کیخلاف بغیر انکوائریوں کے خلاف ضابطہ شناختی کارڈز کے افغان شہریوں کا اجراء کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

آن لائن کے استفسار پر ترجمان نادرا نے افغان شہریوں کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس نادرا کے رجسٹرڈ شہریوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے تمام ترریکارڈ سیفران منسٹری کوبھجوادیا گیا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی معلوم نہیں کتنے افغان شہریوں کی درخواستیں التواء کا شکار ہیں نادرا افسران کیخلاف ماضی میں پشت پناہی کرتے ہوئے بغیر ویری فیکیشن کے اجراء کے معاملے پر ترجمان نادرا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان سے جاری انکوائریوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا انکوائریاں اس طرح جاری رہے گی انکوائریوں کی تعداد اور اس میں اسی طرح جاری رہے گی انکوائریوں کی تعداد اور اس میں افسران کے حوالے سے ترجمان کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…