ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر سے ہزاروں پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کیلئے رجسٹرڈ، کس ملک سے کتنے پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروائی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)انٹرنیٹ ووٹنگ خلیجی ممالک سے 4ہزار سے زائد پاکستانیوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے آپ کو رجسٹرد کرایا ہے جبکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک سے 3ہزار کے قریب پاکستانیوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے ،انٹرنیٹ ووٹنگ کے منصوبے پر 12کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی اور ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے ایک پاکستانی پر 16ہزار سے زائد رقم خرچ ہوگی۔

انٹرنیٹ ووٹنگ کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن میں عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ 74 ممالک میں مقیم صرف 7 ہزار 140 افراد نے ہی خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا ہے14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈالیں گے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 ستمبر تک مکمل کرلیا جس کی تفصیلات کے مطابق 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا اور 23 حلقوں میں فی حلقہ 100 سے کم ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی ہے دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ 1993 پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے خود کو رجسٹر کرایا جب کہ سعودی عرب سے 1679، برطانیہ سے 957، کینیڈا سے 408 اور امریکا سے 390 پاکستانیوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے قطر سے 295، آسٹریلیا سے 257، کویت سے 166، بحرین سے 164، اومان سے 144، اٹلی سے 130، اسپین سے 89 اور جرمنی سے 66 پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا ہے اسی طرح ملائشیاء سے 50، فرانس سے 49، آئرلینڈ سے 47، سویڈن سے 38، نیوزی لینڈ سے 19، چین اور جاپان سے 18،18، ہالینڈ سے 17، سنگاپور، بیلجئم اور سوئزرلینڈ سے 16،16 جب کہ ترکی سے 11 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر ہوسکے

دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ اور پرتگال سے دس دس ووٹرز رجسٹرڈ ہوسکے جب کہ 46 ممالک میں دس دس سے بھی کم ووٹرز رجسٹر ہوئے ہیں دستاویزات کے مطابق 19 ممالک سے ایک ایک اور 7 ممالک سے دو دو ووٹرز نے خود کو رجسٹر کرایا۔ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی کے لیے سب سے زیادہ 1353 ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی ہے اسی طرح این اے 131 لاہور کے لیے 1126 اور این اے 69 گجرات کے لئے 698 ووٹرز رجسٹر ہوئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق این اے 53 اسلام آباد کے لئے 641، این اے 60 راولپنڈی کے لئے 567 ووٹرز رجسٹر ہوئے ہیں،

این اے 124 لاہور کے لئے 510، این اے 63 راولپنڈی کے لئے 321 ووٹرز رجسٹر ہوئے ہیں این اے 65 چکوال کے لئے 312، این اے 35 بنوں کے لئے 304 اور این اے 56 اٹک کے لیے 230 افراد نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 27 کے لئے 253 ووٹرز رجسٹر ہوئے ہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے44 کے لئے 185اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 201 کے لئے 112 ووٹرز رجسٹر ہوئے ہیں نادرہ اور الیکشن کمیشن کے مابین بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولیت دینے کیلئے 12کروڑ 50لاکھ روپے کا معاہدہ دستخط ہوا ہے اور معاہدے کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پاکستانیوں کے ایک ووٹ پر تقریباً16ہزار روپے سے زائد کا خرچ آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…