اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پختون محب وطن ہیں، پختونوں کے حوالے سے چلنے والا اشتہار قابل مذمت ہے‘ فیاض الحسن چوہان کی وضاحت،کارروائی کا اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پختون ہمارے بھائی ہیں ۔ان کی پاکستان سے محبت غیر متزلزل ہے ۔پختون غیرت مند اور جرات مند لوگ ہیں۔ہم بطور پنجاب حکومت چند روز قبل پی ٹی وی نیوز میں پختونوں کے حوالے سے چلنے والے قابل اعتراض اشتہار کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

اور اس حوالے سے یقین دلاتے ہیں کہ اس اشتہار کے چلانے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔غیور پختونوں کی دل آزاری کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مذکورہ قابل اعتراض مواد پر مبنی اشتہار کے چلنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اشتہار میں قابل اعتراض مواد شامل کرنے پر متعلقہ اشتہاری ایجنسی کوبلیک لسٹ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اشتہار کو جاری کرنے سے قبل اس کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تمام ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نیو ز پر چلنے والے اس اشتہار کی محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے تا کہ ذمہ داران کا تعین کر کے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے یہ قابل اعتراض مواد غیر دانستہ طور پراشتہار میں شامل اور بعد ازاں نشر ہو گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ اشتہار سے متعلق معاملات کچھ بھی ہوں بہرحال انہیں اس اشتہار کے چلنے پر بے حد افسوس ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پختون قومی غیرت اور حب وطنی کے عکاس ہیں۔ ان کا احترام ملک کے تمام صوبوں میں یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پختون ہمارے بھائی ہیں ۔

ان کی پاکستان سے محبت غیر متزلزل ہے ۔پختون غیرت مند اور جرات مند لوگ ہیں۔ہم بطور پنجاب حکومت چند روز قبل پی ٹی وی نیوز میں پختونوں کے حوالے سے چلنے والے قابل اعتراض اشتہار کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس حوالے سے یقین دلاتے ہیں کہ اس اشتہار کے چلانے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…