ٹوکیو (آن لائن)چاند کی سیر کو جانے والے پہلے خوش قسمت مسافر کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے جن کا تعلق جاپان سے ہے۔ ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے چاند پر جانے والے پہلے مسافر کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ 42 سالہ جاپانی ارب پتی، معروف کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون یوساکا مائیزاوا سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند تک سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔جاپانی تاجر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چاند پر
جانے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے چاند تک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ وہ ایلون مسک کی جانب سے متعارف کرائی گئی بی ایف آر یعنی (Big Falcon Rocket) کے ذریعے چاند پر جائیں گے۔اب تک چاند پر صرف 24 انسانوں نے تین اپالو مشنز کے ذریعے قدم رکھا ہے اور وہ سب امریکی تھے۔ تاہم ناسا کے اپولو 17 مشن کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی انسان چاند تک جائے گا اور وہ بھی غیر امریکی ہوگا۔ایلون مسک نے اس سفر کو ’مون لوپ‘ کا نام دیا ہے،