نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی رہآئی، عدالت اور نیب کے معاملات کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، حکومت نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

19  ستمبر‬‮  2018

ریاض(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت اور نیب کے معاملات کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، حکومت قومی سرمایہ لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی، بدھ کو نواز شریف سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، اور عدالت کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا، عدالت اور نیب کے معاملات

کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب خود مختار ادارہ ہے اور قانون کے مطابق اپنے امور انجام دینے کا مجاز ہے، کلثوم نواز کی وفات پر ملزمان کو اسلامی اور اخلاقی روایات کی روشنی میں شہولیات فراہم کی گئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مفاد اور خواہش ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو حکومت عوامی خواہشات کی امین ہے، حکومت قومی سرمایہ لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی اور ان کی تقویت پر یقین رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…