جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں مقیم محنت کش پاکستانیوں کونامساعد حالات کا سامنا ،کے پی اسمبلی میں بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)سابق سینئر وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مرکز ی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کش جو اس وقت نامساعد حالات کا سامنا کر رہے ہیں فور ی طور اس کا نوٹس لیں اور وہاں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

چونکہ سعودی عرب میں محنت کش مزدوری کرنے والے لاکھوں پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کے لیے وہاں رزق حلال کمارہے ہیں بلکہ سالانہ اربوں روپے پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار اداکر رہے ہیں اور یہ بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کووہاں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ سعودی عرب کے جیلوں میں جتنے بھی پاکستانی اقامہ نہ ہونے یادوسرے معمولی جرائم میں پانبد سلاسل ہیں ان کے فوری رہائی اور انہیں پاکستان پہنچانے کا بندوبست کیا جائے جب کہ جتنے پاکستانیوں سے وہاں کفیلوں نے اقامے کے پیسے لیے ہیں اور اس کا رینیول (Renewal) نہیں کرتااس رقم کو کفیلوں سے واپس لینے میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کی مدد کریں جب کہ جتنے پاکستانیوں کے کاروبار اور گاڑیاں وغیر ہ کفیلوں کے نا م پر ہیں اور اب ان پاکستانیوں کوملک واپس بھیجا جارہا ہے سعودی حکومت ان پاکستانیوں کو ان کے کاروبار اور گاڑیوں وغیرہ کی قیمتیں اداکریں یاان کو اتنا وقت دیں تاکہ وہ ان کو بیچ سکے جب کہ جتنے کفیلوں نے پاکستانیوں کے کاروبار پر قبضہ ڈال دیا ہے پاکستانی سفارتخانہ ان کو واگزارکرانے میں بھی ان کی مدد کریں ۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت سے پاکستانیوں کودرپیش مسائل ومشکلا ت کا معاملہ اٹھائے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…