منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو ٹھیکہ دیا گیا، دیکھنا ہو گا کہ ایک ارب کا منصوبہ 25ارب کا کیسے ہو گیا؟حیرت انگیز انکشافات، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مواصلات کے 34منصوبوں میں تاخیر ہوئی،کنٹریکٹس میں چند کمپنیز کو بار بار نوازا گیا،سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو ٹھیکہ دیا گیا، دیکھنا ہو گا کہ ایک ارب کا منصوبہ 25ارب کا کیسے ہو گیا،غلط بڈنگ اور غلط کنٹریکٹ کے خاتمے کیلئے ای سسٹم لائیں گے،

جس کیلئے وفاقی کابینہ سے اجازت لیں گے، موٹروے کے جتنے بڑے منصوبے ہیں ان کو جاری رکھیں گے ان کیلئے ٹوکن منی رکھی گئی ہے۔وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مواصلات کے 34منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے، تاخیر سے ان منصوبوں کی لاگت میں 3گنا اضافہ ہو گیا ہے، مواصلات کے منصوبوں کے کنٹریکٹس میں چند کمپنیوں کو بار بار نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات میں ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کے نظام متعارف کرائیں گے، چیئرمین این ایچ اے کے پاس بہت ساری گاڑیاں ہیں جن کی تفصیلات مانگ لی ہیں، منصوبوں میں تاخیر کیوں ہوئی اس پر آڈٹ کرایا جائے گا، چکدرہ کالام روڈ نہ بننے کی بڑی وجہ سیاسی اثرورسوخ ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو یہ ٹھیکہ دیا گیا، اب دیکھنا ہو گا کہ ایک منصوبہ ایک ارب کا تھا تو 25ارب کیسے ہو گیا،غلط بڈنگ اور غلط کنٹریکٹ کے خاتمے کیلئے ای سسٹم لائیں گے، ای سسٹم نافذ کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے اجازت لیں گے، تاخیر ہونے والے منصوبوں کی لاگت میں 40سے 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیرمملکت برائے مواصلات نے کہا کہ موٹروے کے جتنے بڑے منصوبے ہیں ان کو جاری رکھیں گے، گزشتہ حکومت کے دور میں بہت سارے منصوبوں کیلئے ٹوکن منی رکھی گئی ہے۔  وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مواصلات کے 34منصوبوں میں تاخیر ہوئی،کنٹریکٹس میں چند کمپنیز کو بار بار نوازا گیا،سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو ٹھیکہ دیا گیا، دیکھنا ہو گا کہ ایک ارب کا منصوبہ 25ارب کا کیسے ہو گیا



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…