راولپنڈی(آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق دھرنے کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے عظیم تحریکی بزرگ رہنما سابق ریٹائرڈسکول ماسٹر،ہر موقع پر سرپرستی اور رہنمائی کرنے والے ، استاد الاساتذہ معروف عالم دین حضرت علامہ میر محمد زمان قادری طویل علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے ،وہ گزشتہ دو سال سے زائد عرصہ سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے،
نماز جنازہ گزشتہ روز بنگش کالونی کے غوثیہ پارک میں ادا کی گئی، ان کے جسد خاکی کو اسلام آباد کے جدید قبرستان ایچ الیون میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ ڈسٹرکٹ خطیب حضرت علامہ حافظ اقبال رضوی کے ادا کی،نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ،عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان،دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان،راولپنڈی کے جید علماء کرام ،اہل علاقہ معززین شہر اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب 11محرم الحرام بروز ہفتہ صبح 10بجے غوثیہ مسجد بنگش کالونی میں منعقد ہو گی، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم علامہ میر محمد زمان قادری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ، دریں اثناء تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،نور اللہ صدیقی،منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر علوی،شیخ زاہد فیاض، عوامی تحریک و منہاج القرآن راولپنڈی کے رہنماوں انار خان گوندل،کوثر اعوان،غلام علی خان،نذیر ہزاروی،ملک طاہر جاوید،اور دیگر نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میر زمان قادری مرحوم علمی شخصیت اور ایک عظیم انسان تھے،ان کی وفات سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ایک عظیم عالم دین اور مدبر انسان سے محروم ہو گئے،