منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

حکومت کا وزیر اعظم ہاؤس کے بعد اہم اداروں کی بڑی عمارتوں میں بھی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ ،ریڈ زون میں واقع 7منزلہ عمارت کو بھی لیز پردیاجائیگا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس کے بعد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اکیڈمی کی عمارتوں میں بھی یونیورسٹیاں قائم کرنے اور ریڈیو پاکستان کی 7منزلہ عمارت کو طویل مدت کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں عالمی معیار کی پاک میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی سیکٹر جی فائیوریڈز ون میں واقع عمارت 1950 میں بنائی گئی،

اس دور میں بڑی مشینری استعمال ہوتی تھی،موجودہ دور میں ریڈیو کو ایک کمرے سے بھی چلایا جا سکتا ہے، ملک کو ریسرچ انسٹیٹیوشنز کی ضرورت ہے،ریڈیو پاکستان کی عمارت کی طرح دیگر عمارتوں کو بھی لیز پر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کی تیاریاں کر لیں ہیں۔اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈ کاسٹنک کارپوریشن کی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے لیے پروپوزل بھی مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ لیٹر بھی جاری کیاگیا ہے جس پر عملدرآمد کے حوالے سے ریڈیو پاکستان میں اجلاسوں کا انعقاد اور غورشروع کردیاگیاہے ۔ا ن فیصلوں پر اپنے جوابی ردعمل میں سعودی عرب میں موجود وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز کی کثیرالمنزلہ عمارت کی طرح دیگرسرکاری عمارتوں کو بھی لیز پر دیا جائے گا، وزارت منصوبہ بندی کے مشورہ کے ساتھ پی ٹی وی اکیڈمی میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، ریڈ زون میں واقع پی ٹی وی کی عمارت کے حوالے سے لیز کا کوئی ارادہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت 1950 میں بنائی گئی ، اس دور میں بڑی مشینری استعمال ہوتی تھی ، موجودہ دور میں ریڈیو کو ایک کمرے سے بھی چلایا جا سکتا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو ریسرچ انسٹیٹیوشنز کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں پاک میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ ریڈیو پاکستان کی تنظیم نو کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت حسین کام کر رہے ہیں ،جب تک بین لاقوامی معیار کی یونیورسٹی قیام عمل میں نہیں لایا جاتا ہم دوسروں پر انحصار کریں گے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…