پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف ،مریم اور صفدر کو جب عدالت کا فیصلہ سنایا گیا تو اڈیالہ جیل کا کیا منظر تھا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو اڈیالہ جیل میں سزامعطلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاجس پر تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل کردی ہیں۔

اس حوالے سے جب سابق وزیر اعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں آگاہ کیا گیا تو تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسابق گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شریف خاندا ن کی رہائی کاسو فیصدیقین تھا ،عدالت کا احترام کرتے ہیں اور صحیح فیصلہ ہوا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی سے متعلق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہاکہ تاخیر سے ہی سہی لیکن فیصلہ ہمارے حق میں آیا،تمام کورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں بچے عمومی طور پر ماں باپ پر ہی انحصار کرتے ہیں اس حوالے سے ہمارا کیس مضبوط تھا اگر میاں صاحب ہی قصور وار نہیں تو ان کی صاحبزادی اور ان کے داماد کیسے قصور وار ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 100فیصد اسی فیصلے کی امید تھی ،کیس میں کچھ دم خم تھا ہی نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ اطہر من اللہ بہت زبردست جج ہیں،اطہر وہ جج ہیں جوافتخار چودھر ی کے ترجمان تھے، عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…