منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یہ تو وہی خاص جہاز ہے۔۔ عمران خان سعودی عرب کونسا جہاز لیکر گئے ہیں، مریم میدان میں آگئیں، وزیراعظم کو ان کا قوم سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران رہ گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ و زیر اعظم عمران خان کوسمجھ نہیں آرہی کہہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہیں یا وزیر اعظم ہائوس میں، وزیر اعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنی اعلان کردہ کفایت شعاری مہم کی نفی کر دی ہے،وزیر خزانہ کے پاس نئے ٹیکس لگانے کے علاوہ وزیر خزانہ کے پاس

معاشی ترقی کا کوئی ا یجنڈا نہیں ہے،انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے20دنوں سے تحریک انصاف کی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہیں یا حکومت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بھی نہی پتہ کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہیں یا وزیر اعظم ہائوس میں۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور اس کی کابینہ کفایت شعاری کرتے ہوئے خصوصی طیارے کی بجائے عام جہاز پر سفر کریں گیلیکن انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنی اعلان کردہ کفایت شعاری مہم کی نفی کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہو لیکن دورے سے قبل وزیر اعظم ہائوس کی کابینہ نے دورے کی تفصیلات پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے نہیں رکھیں۔امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزارت خارجہ کا بیان کچھ اور اور امریکی وزارت خارجہ کا بیان کچھ اور تھا جس سے شکوک و شبہات بڑھے اوور عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کو سوچ سمجھ کر بیانات دینے چاہییں۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ مضحکہ خیز ہے اس سے ملک کے اندر مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔چندے سے ڈیم نہیں بنتے اس کیلئے حکومت کو بجٹ میں فنڈ مختص کرنا ہوگا۔

انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے۔ اگر صحیح نیت سے کام کیا گیا تو دھاندلی بے نقاب ہوگی۔ آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی، فارم45کی گمشدگی اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر گزشتہ5سال سے دعوے کرتے رہے کہ وہ مہنگائی کم کریں گے اور ان کے پاس واضح پلان موجود ہے لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود نئے ٹیکس لگانے کے

علاوہ وزیر خزانہ کے پاس معاشی ترقی کا کوئی ا یجنڈا نہیں ہے۔بھارتی نژاد کو پاکستان کے اندر50لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے۔ دوہری شہریت کے لوگوں کو وزرا اور مشیر بنا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کا پہلا پالیسی خطاباس بات کا عکاس ہے کہ اس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ پوری قوم کی نظریں قومی کرکٹ ٹیم پر ہیں۔ بھارت کے ساتھ مقابلے میں فتح کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…