اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبد القیوم نے کہا ہے کہ ٹی وی پر وزیراعظم ہاؤس کا کمرہ دکھانا بھی سیکیورٹی رسک ہے، وزیراعظم ہاؤس کسی ایک وزیراعظم نے نہ بنایا ہے نہ استعمال کیا ہے، یہ ریاست کے اثاثے ہیں،ان کے اندر بیٹھ کر بھی سادگی اختیار کی جا سکتی ہے، منگل کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں کنفیوژن کا تاثر ہے،
ٹی وی پر وزیراعظم ہاؤس کا کمرہ دکھایا جاتا ہے تو یہ بھی سیکیورٹی رسک ہے، وزیراعظم ہاؤس کسی ایک وزیراعظم نے نہ بنایا ہے نہ استعمال کیا ہے، یہ ریاست کے اثاثے ہیں،ان کے اندر بیٹھ کر بھی سادگی اختیار کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ایک وزیر نے بیان دے کر کہا کہ میں نے یہ بات نہیں کی،امریکہ ون بیلٹ ون روڈ کے سخت خلاف ہے،وزیراعظم سی پیک کے حوالے سے آ کر بیان دیں