اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی جانب سے ڈیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی کال پر80پشاور کی سالہ بزرگ خاتون حمیدہ بی بی بھی میدان آگئی ۔ اپنی جھولی پھیلا کر چندہ جمع کرنا شروع کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق 80 سالہ بزرگ خاتون حمیدہ بی بی کا تعلق پشاور کے علاقے تہکال سے ہے،بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بعد جو کچھ بھی ہے وہ عمران خان کا ہے ۔میں ان کی فین ہوں،شوکت خانم ہسپتال اور دھرنے میں اپنے
حصے کا کردار ادا کرنے والی خاتون کی ایک ہی خواہش ہے کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے ۔حمیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیم کیلئے اپنے رشتہ داروں،گلی محلے اور خود سے بھی چندہ جمع کر رہی ہیں ۔حمیدہ بی بی اپنے شوہر کی پنشن میں سے ہر ماہ 5 ہزار روپے ڈیم فنڈ میں جمع کراتی ہے ،حمیدہ بی بی کی عمران خان سے والہانہ محبت کی وجہ سے محلے کےلوگوں کے جانب سے انہیں عمران خان کی والدہ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔