جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کفایت شعاری کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے،افغانستان کے دورے کے دوران ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کاایک روزہ دور ہ کیا ،اس موقع پروزیر خارجہ کے بھی کفایت شعاری کے دعوے جھوٹے نکلے،انہوں نے بھی اپنے وزیر اعظم کی خواہشات اور احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل پہنچ کر اپنے افغان ہم منصب اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کابل کا پہلا دورہ کرنا پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ملک میں کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے گا،تمام وزراسستا سفر کرینگے،دفاتر میں صرف چائے،بسکٹ چلے گی لیکن تمام وزرابھاری بھرکم قافلوں کے ساتھ دورے کررہے ہیں،عوام کیلئے راستے بند کیے جارہے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی بات کو ہی جھٹلا دیا ہے،انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فرسٹ کلاس استعمال نہیں کرینگے لیکن وہ خصوصی طیارہ لے کر افغانستان پہنچے حالانکہ روزانہ معمول کی پرواز اسلام آباد سے صبح گیارہ بجے کابل جاتی ہے اور تین بجے کابل سے واپس آتی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کاایک روزہ دور ہ کیا ،اس موقع پروزیر خارجہ کے بھی کفایت شعاری کے دعوے جھوٹے نکلے،انہوں نے بھی اپنے وزیر اعظم کی خواہشات اور احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل پہنچ کر اپنے افغان ہم منصب اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کابل کا پہلا دورہ کرنا پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…