لاہور(سی پی پی)چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے پرائیوٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج کاازخودنوٹس لیتے ہوئے 12 پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کونوٹس جاری کر کے کل اتوار کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج کے ازخودنوٹس کی سماعت
سپریم کورٹ میں کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرائیویٹ ہسپتال ایک دن علاج کالاکھوں روپے بٹورلیتے ہیں۔جس پر عدالت نے سیکریٹری ہیلتھ اورہیلتھ کیئرکمیشن کو نوٹس کر دیا ۔اس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس نے 12 پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اتوار کو طلب کر لیا۔