جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

بیگم کلثوم نواز کی تعلیمی قابلیت کیا تھی؟ وہ ڈاکٹر تھیں مگر کس چیز کی؟ ایسا انکشاف کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کو جاتی امراء میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، بیگم کلثوم نواز کے وفات پا جانے کے بعد ان کی نجی زندگی کے کچھ پہلو سامنے آ رہے ہیں جنہیں لوگ پہلے کم ہی جانتے تھے۔ واضح رہے کہ مرحوم بیگم کلثوم نواز لاہور میں 29مارچ 1950ء میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں،

بیگم کلثوم نواز نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے انہوں نے ایم اے کیا، شادی کے بعد بھی کلثوم نواز نے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فلاسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس حوالے سے لیگی رہنما پرویز رشید نے بھی کلثوم نواز کی پی ایچ ڈی کی تصدیق کی اور کہا کہ کئی دفعہ حیرت ہوتی ہے کہ ریلیوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران نوازشریف کی غالب کی نظموں پر سپلی آ جاتی ہے مگر بیگم کلثوم نواز نے غالب پر پی ایچ ڈی کر رکھی تھی جو مسلسل انہیں شاعری سے متعلق بتاتی رہتیں۔ بیگم کلثوم نواز کی دو بہنیں اور ایک بھائی تھا، نوازشریف اور مرحومہ کی پسند کی شادی تھی، دونوں میاں بیوی نے آپس میں محبت اور وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، بیگمکلثوم نواز ن لیگ کی صدر بھی رہیں، کلثوم نواز مشہور زمانہ پہلوان گاما کی نواسی تھیں۔ ان کے چار بچے دو بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور دو بیٹیاں مریم نواز اوراسما نواز ہیں۔ بیگم کلثوم نواز نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے انہوں نے ایم اے کیا، شادی کے بعد بھی کلثوم نواز نے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فلاسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…