ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ، عوام کا سمندر امڈ آیا مولانا طارق جمیل کی آمد کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے ایسا کام کر دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے ہزاروں کارکنوں کی جاتی امرا بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آمد، نماز جنازہ پڑھانے کیلئے آنیوالے معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کی گاڑی روک لی ، نماز جنازہ کیلئے ساتھ لیجانے کی درخواست، پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر گیٹ تک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی

نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ن لیگ کے ہزاروں کارکن اور عوام کی کثیر تعداد جاتی امرا پہنچ گئے ہیں اور اس دوران پولیس نے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں اور کارکنوں اور عوام کو آگے جانے سے روک دیا گیا تھا ۔ اسی دوران نماز جنازہ پڑھانے کیلئے جاتی امرا آنےوالے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ مولانا طارق جمیل کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کارکنوں اور عوام نے مولانا طارق جمیل کی گاڑی روک لی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں بھی اندر ساتھ لے کر جائیں ۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے اور اندر داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ کے کارکنوں نے رکاوٹیں توڑ دیں اور جاتی امرا کے گیٹ تک پہنچ گئے ۔ واضح رہے کہ اس وقت جاتی امرا میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی ہے اور نماز جمعہ کے بعد شام 5بجے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مولانا طارق جمیل سابق خاتون اول کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔خیال رہے کہ لندن میں کینسر کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے وفات پا جانیوالی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ ان کی میت صبح 6بجے کے قریب لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ لائی گئی۔ میت کے ہمراہ ان کے دیوار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی تھے۔ میت کو ایمبولینس کے

ذریعے ائیرپورٹ سے شریف میڈیکل کمپلیکس کے سرد خانے میں منتقل کیا گیا ہے ۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام 5بجے شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں اپنے سسر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل لند ن میں گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں لندن میں مقیم پاکستانیوں سمیت خاندان کے افراد اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔ لندن میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد کے امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جبکہ آج پاکستان میں ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔ نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جناز گاہ میں صفوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں بھی لگادی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…