لاہور (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ہے، عدالت میں ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کی جانب سے جواب داخل کروایا کہ واقعہ ان کے تھانہ کی حدود میں نہیں ہوا، شہری
تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 اگست کو اشتعال انگیز تقریر کی اور عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا ان کا یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا عدالت ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔