سوات ( آن لائن )ڈینگی ،ملریا ،چیکن گونیا یا کوئی اور پراسراربخار مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں کے بعد سوات کے دیہاتی علاقوں میں پھیل گئی ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا سینکڑوں افراد متاثر ،محکمہ صحت تشخیص کرنے میں ناکام ،سوات میں ڈینگی کا کوئی کی رپورٹ نہیں ہوا ،ترجمان ڈینگی سیل سیدوشریف ڈاکٹر روشن کا موقف ،
تفصیلات کے مطابق سوات میں پراسرار بخار سے مینگورہ شہر کے علاقوں ،فیض آباد ،آمانکوٹ ،گلکدہ ،گمبت میرہ کے بعد پراسرار بخار سوات کے دیہاتی علاقوں کانجو ،کوزہ و برہ بانڈئی اور ملحقہ علاقوں میں پھیل گیا اور اس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے زرائع کے مطابق اس پراسر ار بخار جس کے علامات بالکل ڈینگی ،اور چیکن گونیا جسے ہیں لیکن تاحال محکمہ صحت اس بیماری کی تشخیص کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور بخا ر سے متاثر مریضوں کو ملیریا کی اویات سے علاج کرواتے ہیں اس سلسلے میں جب سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سیل کے انچارج ڈاکٹر روشن سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے اس پراسرار بخار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک اس پراسر ار بخار کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور ہم ملیریا کے ادویات سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرواتے ہیں ۔ادھر مینگورہ شہر کے بعد سوات کے دیہاتی علاقوں میں اس بیماری کے پھیل جانے سے لوگوں میں شدید خوف وہرا س پھیل گیا ہے اور لوگوں نے محکمہ صحت اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے بیماری کے تشخیص اور روک تھام کے لئے موثر اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔