کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے ایک زائد سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اضافی گاڑیاں واپس کردیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے ایک سے زائدسرکاری گاڑیاں استعمال کئے جانے کا انکشاف محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایک خط میں کیا گیا ہے۔یہ معاملے سامنے
آنے اور سندھ حکومت کے سخت انتباہ کے بعد ان سرکاری افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے جو برسہا برس سے اپنے استحقاق سے بڑھ کر ایک زیادہ زیادہ سرکاری گاڑیاں اپنے پاس رکھے ہوئے تھے ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی سطح پر فضول خرچی کے روک تھام اور کفایت شعاری کی جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے بعد سندھ حکومت کو اصلاح احوال کا خیال آگیا ہے اور اب وہ بھی گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کے لئے حرکت میں آگئی ہے۔