جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اب 10مر لے سے زائد گھروں کی تعمیر پر یہ کام لازمی کرنا ہوگا،حکومت نے بڑی پابندی لگانے کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نا صرف50لاکھ گھر بنائیں گے بلکہ نئے شہر بھی بنائیں گے، آئندہ 10مر لے سے زائد گھروں کی تعمیر پر دو درخت بنانا لازمی قرار، جلد پالیسی کا اعلان کر دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن بنانا عمران خان کی ہسٹری ہے، جو اس غلط فہمی میں ہیں کہ ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹ بن کر اسے ناکام بنائیں گے قوم ایسے غدار کو معاف کرے گی نا تاریخ۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور50لاکھ گھر بنانے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کی تنقید پر افسوس ہے لیکن میں انکو کہتا ہوں کہ منصوبے کو قابل بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی، تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف ملک بھر میں50لاکھ گھر بنائے گی بلکہ نئے شہر بھی آباد کرے گی اور نوکریوں کا وعدہ بھی پورا کرے گی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جلد پنجاب کے عوام کو پانی سے متعلق خوشخبری دیں گے، 5سال کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں لوگوں ک صاف پانی میسر ہوگا۔ ملک میں پانی کے ممکنہ بحران اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ ماضی میں ڈیموں کا پیسہ کرپشن کی نذر ہو گیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پانی کے بحران کو بحران ہی نہیں سمجھا، یہ قوم اور ملک سے سخت زیادتی ہے لیکن تحریک انصاف نے مسئلہ کی سنگینی کو سمجھا ہے اور اس سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کیا ہے اب قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانی اور تاجر برادری کو وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرانی چاہئے۔ صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہر ناممکن کام کو ممکن بنانا عمران خان کی تاریخ ہے جو اس غلط فہمی میں ہیں کہ ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹ بن کر اسے ناکام بنائیں گے قوم ایسے غدار کو معاف کرے گی نا تاریخ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…